04-582-45-08
جب اللہ کی ہستی اور اس کی وحدانیت پر خود اللہ کے بیان کیے ہوئے یہ دلائل سامنے آجانے کے بعد بھی یہ لوگ ایمان نہیں لاتے تو اب کیا چیز ایسی ہے جس سے انہیں دولت ایمان نصیب ہو جائے ۔اللہ کا کلام تو وہ آخری چیز ہے۔ جس کے ذریعے سے کوئی شخص یہ نعمت پا سکتا ہے۔ اور ایک ان دیکھی حقیقت کا یقین دلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ جو معقول دلائل ممکن ہیں وہ اس کلام پاک میں پیش کر دیے گئے ہیں ۔اس کے بعد اگر کوئی انکار ہی کرنے پر تلا ہوا ہو تو انکار کرتا رہے ۔اس کے انکار سے حقیقت نہیں بدل جائے گی
۔
