04-587-45-21
یہ مطلب نہیں ہے کہ بنی اسرائیل
کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تمام دنیا والوں پر فضیلت عطا کر دی،بلکہ اس کا صحیح مطلب
یہ ہے کہ اس زمانے میں دنیا کی تمام قوموں میں سے بنی اسرائیل کو اللہ تعالی نے اس
خدمت کے لیے چن لیا تھا کہ وہ کتاب اللہ کے حامل ہو اور خدا پرستی کے علمبردار بن
کر اٹھیں
04-587-45-23
جو کام پہلے بنی اسرائیل
کے سپرد کیا گیا تھا وہ اب تمہارے سپرد کیا گیا ہے انہوں نے علم پانے کے باوجود
اپنی نفسہ نفسی سے دین میں ایسے اختلافات برپا کئے، اور آپس میں ایسی گروہ بندیاں
کر ڈالیں جن سے وہ اس قابل نہ رہے کہ دنیا کو خدا کے راستے پر بلا سکیں۔ اب
اسی دین کی شاہراہ پر تمہیں لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاکہ تم وہ خدمت انجام دو جسے بنی
اسرائیل چھوڑ بھی چکے ہیں اور ادا کرنے کے اہل بھی نہیں رہے ہیں۔
