04 -580-45-04
رات اور دن کا فرق۔
رات اور دن کا یہ فرق اور اختلاف اس اعتبار سے بھی
نشانی ہے کہ دونوں پوری باقاعدگی کے ساتھ ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔ اور اس اعتبار
سے بھی کے ایک روشن ہے دوسرا تاریک۔ اور اس اعتبار سے بھی کے ایک مدت تک بڑی
تدریج کے ساتھ دن چھوٹا اور رات بڑی ہوتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ پھر ایک وقت جاکر
دونوں برابر ہوجاتے ہیں۔ پھر بتدریج دن بڑا اور رات چھوٹی ہوتی چلی جاتی ہے پھر
ایک وقت جا کر دونوں برابر ہوجاتے ہیں۔ یہ مختلف قسم کے فرق اور اختلاف جو رات اور
دن میں پائے جاتے ہیں اور ان سے جو عظیم حکمتیں وابستہ ہیں وہ اس بات کی صریح
علامت ہیں کہ سورج اور زمین اور موجودات زمین کا خالق ایک ہی ہے۔ اور ان دونوں
کورں کو ایک ہی زبردست اقتدار نے قابو میں کر رکھا ہے۔ اور وہ کوئی اندھا بہرہ ،بے
حکمت، اقتدار نہیں ہے۔ بلکہ ایک ایسا حکیمانا اقتدار ہے۔ جس نے یہ اٹل حساب قائم
کر کے اپنی زمین کو زندگی کی ان بے شمار انواع کے لیے موزوں جگہ بنا دیا ہے۔ جو
نباتات حیوانات اور انسانوں کی شکل میں اس نے یہاں پیدا کی ہیں۔
