04 -570-44-35
اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہو مطلب
یہ ہے کہ زندگی بعد موت کوئی تماشا تو نہیں ہے کہ جہاں کوئی اس سے انکار کرے۔ فورا
ایک مردہ قبرستان سے اٹھا کر اس کے سامنے لا کھڑا کیا جائے۔اس کے لئے تو رب
العالمین نے ایک وقت مقرر کر دیا ہے۔ جب تمام اولین و آخرین کو دوبارہ زندہ کر کے
اپنے عدالت میں جمع کرے گا۔ اور ان کے مقدمات کا فیصلہ صادر فرمائے گا۔تم مانو
چاہے نہ مانو یہ کام بہرحال اپنے وقت مقرر پر ہی ہوگا۔ تم مانو گے تو اپنا ہی بھلا
کرو گے۔ کیونکہ اس طرح قبل از وقت خبردار ہو کر اس عدالت سے کامیاب نکلنے کی تیاری
کر سکو گے۔نہ مانو گے تو اپنا ہی نقصان کرو گے، کیونکہ اپنی ساری عمر اس غلط فہمی
میں کھپا دو گے کہ برائی اور بھلائی جو کچھ بھی ہے بس اسی دنیا کی زندگی تک ہے-
مرنے کے بعد پھر کوئی عدالت نہیں ہونی ہے- جس سے ہمارے اچھے اور برے عمل کا کوئی
مستقل نتیجہ نکلنا ہو۔
Baap Dada ko qabar se Nikal Dekhao
0
September 14, 2022
