aur ham ko parhez garoun ka imam bana




03-471-25-93

اے ہمارے رب ،ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

یعنی ہم تقوی اور اطاعت میں سب سے بڑھ جائیں ،بھلائی اور نیکی میں سب سے آگے نکل جائیں ،محض نیک ہی نہ ہوں بلکہ نیکوں کے پیشوا ہوں اور ہماری بدولت دنیا بھر میں نیکی پھیلے ۔اس چیز کا ذکر بھی یہاں دراصل یہ بتانے کے لئے کیا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مال و دولت اور شوکت و حشمت میں نہیں بلکہ نیکی و پرہیزگاری میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔مگر ہمارے زمانے میں کچھ اللہ کے بندے ایسے ہیں جنہوں نے اس آیت کو بھی امامت کی امیدواری اور ریاست کی طلب کے لیے دلیل کے جواز کے طور پر استعمال کیا ہے ۔ان کے نزدیک آیت کا مطلب یہ ہے کہ "یا اللہ متقی لوگوں کو ہماری رعیت اور ہم کو ان کا حکمران بنا دے"۔اس سخن فہمی کی داد "امیدواروں "کے سوا اور کون دے سکتا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.