03-283-23-48
بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو
آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ۔ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے ۔
نوح علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسی علیہ السلام تک تمام
انبیاء یہی توحید اور عقیدہ آخرت کی تعلیم دیتے رہے ہیں ۔تو لامحالہ اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ نوعِ انسانی کا اصل دین یہی اسلام ہے،اور
دوسرے تمام مذاہب جو آج پائے جاتے ہیں وہ اسی کی بگڑی
ہوئی صورتیں ہیں۔ جو اس کی بعض صداقتوں کو مسخ کر کے اور اس کے اندر بعض من
گھڑت باتوں کا اضافہ کر کے بنا لی گئی ہیں ۔ اب اگر غلطی پر ہیں تو وہ لوگ ہیں جو
ان مذاہب کے گرویدہ ہو رہے ہیں ،نہ کہ وہ جو ان کو چھوڑ کر اصل دین کی طرف بلا رہا
ہے ۔
Nooh se Esa [AS] tak tamam ambiya tawheed aur aqida akhirat...
0
January 08, 2022
