Darana-Dhamki-Kosna

03-158-21-37
 اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟ ہر جاندار کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ یہ مختصر جواب ہے ان ساری دھمکیوں اور بدعاوں اور کو سنوں اور عقل کی سازشوں کا۔ جن سے ہر وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع کی جاتی تھی ۔ایک طرف اکابر قریش تھے جو آئے دن آپ کو اس تبلیغ کے خوفناک نتائج کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے، اور ان میں سے بعض پرجوش مخالفین بیٹھ بیٹھ کر یہ تک سوچا کرتے تھے کہ کسی طرح آپ کا کام تمام کر دیں۔ دوسری طرف ہر وہ گھر جس کا کوئی فرد اسلام قبول کر لیتا تھا، آپ کا دشمن بن جاتا تھا۔اس کی عورتیں آپ کو کلپ کلپ کر کوسنے اور بد دعائیں دیتی تھیں۔ اور اس کے مرد آپ کو ڈراوے دیتے پھرتے تھے۔ خصوصا ہجرت حبشہ کے بعد تو مکے بھر کے گھروں میں کہرام مچ گیا تھا، کیونکہ مشکل ہی سے کوئی ایسا گھرانہ بچا رہ گیا تھا جس کے کسی لڑکے یا لڑکی نے ہجرت نہ کی ہو۔ یہ سب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی دوہائیاں دیتے تھے کہ اس شخص نے ہمارے گھر برباد کیے ہیں۔ انہی باتوں کا جواب اس آیت میں دیا گیا ہے، اور ساتھ ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی تلقین کی گئی ہے کہ تم ان کی پرواہ کیے بغیر بے خوف اپنا کام کیے جاؤ۔

03-158-21-037

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.